رومانیہ، 31اکتوبر(ایجنسی)مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم ستائیس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں 160 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ طبی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے کیونکہ کم از کم پچیس افراد شدید زخمی ہیں۔ 'کولیکٹیو' نامی نائٹ کلب میں اس آتشزدگی کی وجہ وہاں کی جانے والی آتشبازی بنی۔ رومانیہ کی وزارت داخلہ نے
آتشزدگی کے اس واقعے کو بڑا المیہ قرار دیا ہے۔ اسی دوران بخارسٹ میں حکومت کی نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کا ایک اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
عینی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نائٹ کلب میں ایک بینڈ اپنی پریزنٹیشن دے رہا تھا. اسی دوران اسٹیج پر سپارک ہوا اور پھر دھماکہ ہوا۔ کلب میں تقریبا 300 سے 400 لوگ موجود تھے. دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی اور وہاں افراتفری مچ گئی.